پاکستان اور سعودی عرب کے مثالی تعلقات22 کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہیں،گورنر پنجاب چودھری سرور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مثالی تعلقات22 کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہیں،ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے سعودی سفیر نے ملاقات کی،نواف بن سعیداحمد المالکی اور گورنر پنجاب کی مختلف امور پر بات چیت کی۔
چودھری سرورنے دونوں ممالک کے تعلقات کو چٹان سے مضبوط قراردیدیا،گورنر پنجاب نے کہاکہ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات22 کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہیں،سعودیہ اور پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتا ہے ۔
نواف بن سعید احمد المالکی نے کہاکہ پاکستان اور سعودیہ کے تعلقات 2 بھائیوں جیسے ہیں ،پاکستان کو اپنا گھرسمجھتے ہیں اس کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ،پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ آئندہ چھوڑیں گے ۔