کینسر کا شکار سنجے دت کی اہلیہ نے جذباتی پیغام جاری کردیا
ممبئی (ویب ڈیسک) موذی مرض پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت کا شوہر کی بیماری پر ایک جذباتی پیغام سامنے آیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سنجو بہت جلد صحتیاب ہو کر سامنے آئیں گے۔
دبئی میں بچوں کے ساتھ مقیم مانیتا دت نے شوہر سنجے دت کی صحت کے لیے دعائیں کرنے والے مداحوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی افواہ یا جعلی خبر پر یقین نہ کریں۔انہوں نے لکھا کہ سنجو بابا بہت جلد صحتیاب ہو کر سامنے آئیں گے، ساتھ ہی انہوں نے سنجے دت کے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار کی بہتر صحت کے لیے دعائیں کریں۔
جب یہ خبر پھیلی تو دبئی میں قیام پزیر سنجے دَت کی بیگم مانیتا دَت بھی پریشان ہو گئیں اور بچوں سمیت فوراً ہندوستان آ گئی ہیں۔مانیتا دت نے شوہر کی صحت اور بیماری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کچھ نہیں بتایا بس اس پر اکتفا کیا کہ ’وہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے سنجو کے جلد از جلد ٹھیک ہونے کی دعائیں مانگی ہیں۔‘
#MaanayataDutt - wife of #SanjayDutt - issues statement on #Sanju's health... pic.twitter.com/EPRohGXdWc
— taran adarsh (@taran_adarsh) August 12, 2020
انہوں نے لکھا کہ ہمیں اس مصیبت کی گھڑی سے باہر آنے کے لیے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں اداکار سنجے دت کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال ذرائع کے مطابق چوتھے اسٹیج کے کینسر میں مبتلا سنجے دت کو میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت علاج کے لیے امریکا جائیں گے۔