سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آبادکیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹر جاری 

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آبادکیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹر ...
سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آبادکیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹر جاری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آبادکیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹر جاری کردیاگیا،اسلام آباد میں آئندہ ہفتے 3 بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بنچ نمبرایک چیف جسٹس گلزاراحمداورجسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہوگا،جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس قاضی محمد امین بنچ 2 میں شامل ہیںجبکہ بنچ 3 میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اورجسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا۔

سپریم کورٹ میں عوامی مقامات پر پٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق ازخودنوٹس پر سماعت پیرکوہوگی جبکہ آغاافتخار الدین مرزاتوہین آمیز ویڈیو ازخودنوٹس کی سماعت بندھ کوہوگی ،سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ ازخودنوٹس کی سماعت جمعرات کوہوگی ،سرکاری رہائشگاہوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت جمعہ کوہوگی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -