سیشن کورٹ نے اداکارہ صباقمراور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی 

سیشن کورٹ نے اداکارہ صباقمراور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت ...
سیشن کورٹ نے اداکارہ صباقمراور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ نے اداکارہ صباقمراور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر درج مقدمے میں اداکارہ صباقمر اور گلوکار بلال سعید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،عدالت نے پچاس،پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانتیں منظور کرلیں،ایڈیشنل سیشن جج وسیم اختر نے عبوری درخواست ضمانت منظور کی ۔

واضح رہے کہ مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے میں گلو کار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کےخلاف مقدمہ درج تھا،مقدمہ فرحت منظور خان کی مدعیت میں لاہور کے اکبری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر میں مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کےخلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں موقف ختیار کیا گیا ہے کہ مسجد میں گانے کی فلم بندی کےلئے مناظر کی عکس بندی سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ایف آئی آر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فرحت منظور ایڈوکیٹ نے اس معاملے میں فن کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست 10 اگست کو دائر کی تھی۔

مزید :

تفریح -