امریکا نے وینزویلا ایندھن لے کر جانیوالے4ایرانی بحری جہاز پکڑ لیے، نیا خطرہ

امریکا نے وینزویلا ایندھن لے کر جانیوالے4ایرانی بحری جہاز پکڑ لیے، نیا خطرہ
امریکا نے وینزویلا ایندھن لے کر جانیوالے4ایرانی بحری جہاز پکڑ لیے، نیا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل" نے امریکی ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ 4ایرانی بحری جہازوں کو ضبط کر لیا ہے جو وینزویلا کیلئے ایندھن لے کر جا رہے تھے۔

ان جہازوں کو پابندیوں کی خلاف ورزی کے سبب پکڑا گیا ہے تا کہ تہران پر انتہائی دباو¿ کی مہم کو بھرپور بنایا جا سکے گا۔ذمے داران کے مطابق ان چار جہازوں کے نام Bering, Bella, Luna اور Pandi ہیں اور انہیں گذشتہ چند روز کے دوران پکڑا گیا۔ اب ان تمام جہازوں کو امریکہ کے شہر ہیوسٹن روانہ کر دیا گیا ہے جہاں وائٹ ہاو¿س کے ذمے داران ان کے پہنچنے کے منتظر ہیں۔