سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سفیر نے دیگر سفارتی افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی عوام ملکر وطن عزیز کو ترقی کی منازل کی جانب گامزن کرے گی .
سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کی جس پر سفارتی افسران اور دیگر عملے نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے. اس موقعہ پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا کہ یوم آزادی کا دن ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں بلند مقام دلانے اور معاشی ترقی و خوشحالی کے علاوہ باوقار قوم بننے کا درس دیتا ہے تاکہ ہم ملکر پاکستان کو ترقی کی منازل کی جانب گامزن کریں پاک سعودی تعلقات نا صرف تاریخی ہیں بلکے ہمیشہ ٹھوس اور مضبوط بنیادوں پر وقا رہیں گے اوورسیرز پاکستانیوں کا کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے ، بھارت کشمیریوں کے حقوق کو پامال کر رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کو بھارت کے ظم و جبر سے نجات دلائے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے.