نوازشریف عدالتوں کے مجرم،کورونا سے معاملات میں تاخیر تھی یہ اب واپس آئیں گے،فیاض الحسن چوہان

 نوازشریف عدالتوں کے مجرم،کورونا سے معاملات میں تاخیر تھی یہ اب واپس آئیں ...
 نوازشریف عدالتوں کے مجرم،کورونا سے معاملات میں تاخیر تھی یہ اب واپس آئیں گے،فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ نوازشریف عدالتوں کے مجرم ہیں ،نوازشریف پاکستان میں تاحیات نااہل ہوئے ہیں ،یہ عدالتوں سے ضمانت لے کر گئے اور واپس نہیں آرہے ،کورونا سے معاملات میں تاخیر تھی انشااللہ یہ واپس آئیں گے،بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید اور محمود خان اچکزئی ہیں ۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے، بھارت میں برسر اقتدار جماعت خطے کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے، بھارتی ظلم و جبر کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کا سیاسی نقشہ قوم اور کشمیریوں کی امنگوں کا ترجمان ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا بھارتی معاشرہ تقسیم کا شکار ہوچکا، مودی سرکار بھارت میں آر ایس ایس نظریے پر گامزن ہے، بنگلادیش اور دیگر ہمسایہ ممالک سے بھی بھارت کے تعلقات خراب ہوگئے، مودی نے عمل سے ثابت کیا کہ وہ نا پسندیدہ رہنما ہے۔
انہوںنے کہاکہ نوازشریف پاکستان میں تاحیات نااہل ہیں،نوازشریف ضمانت لےکربیرون ملک گئے،بیگم صفدراعوان کے استادپرویز رشیداورمحموداچکزئی ہیں،بیگم صفدراعوان نے اپنے خاندان کی سیاست تباہ کردی،"ووٹ کوعزت دو"کے بیانیے پرقائم ہیں توآرام سے گھربیٹھیں،شہبازشریف،حمزہ شہبازاسمبلی میں اپنی ذمہ داریاں اداکریں۔