میری خواہش ہے بھارتی قوم کو خوف سے آزادی ملے، فواد چودھری کابھارتی یوم آزادی پر بھارتی عوام کیلئے نیک خواہشات کااظہار

میری خواہش ہے بھارتی قوم کو خوف سے آزادی ملے، فواد چودھری کابھارتی یوم آزادی ...
میری خواہش ہے بھارتی قوم کو خوف سے آزادی ملے، فواد چودھری کابھارتی یوم آزادی پر بھارتی عوام کیلئے نیک خواہشات کااظہار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھارتی یوم آزادی پر بھارتی عوام کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میری خواہش ہے بھارتی قوم کو خوف سے آزادی ملے،جومودی اورآرایس ایس کی دہشتگردی سے بھارت کا مقدر بنا ہواہے۔

وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاکہ ایک دن آئے گاجب بھارت انتہاپسندی سے آزادہوگا،دونوں ملک گاندھی اورقائداعظم کے خواب کی طرح تسلیم کریں گے ،آج کشمیریوں کیلئے آزادی ایک خواب ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یقین کیجئے آزادی کی لڑائی نسلیں لڑتی ہیں ،لمبی ہے غم کی رات مگررات ہی تو ہے ،فواد چودھری نے کہاکہ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کادن پاکستان کیساتھ منا رہے ہوں گے ،ہم دیکھیں گے ۔۔۔ہم دیکھیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -