نئی پالیسی شعبہ جہازرانی کوپھرسے زندگی دےگی، وزیراعظم کی وزارت میری ٹائم کومبارکباد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے جہازرانی پالیسی پروزارت میری ٹائم کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ نئی پالیسی شعبہ جہازرانی کوپھرسے زندگی دےگی۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ پر وزارت بحری امور کو نئی بلیو اکانومی پالیسی پر مبارکباد دی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پالیسی سے شپنگ سیکٹر دوبارہ زندہ ہوگا،نئی پالیسی سے فارن ایکس چینج بچانے میں مدد ملے گی ،یقین دلاتے ہیں کہ جہازرانی کی صلاحیت بروئے کارلائیں گے۔