سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں غلط فہمیاں دور ہوچکی ہیں، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کل سعودی عرب جارہے ہیں: شیخ رشید کھل کر بول پڑے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا آزمودہ تاریخی اور دل کے قریب دوست ہے اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں تھوڑی بہت غلط فہمیاں تھیں جو دور ہوچکی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ کل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید سعودی عرب کے دورے پر جارہے ہیں، جو ذرا بہت کمی بیشی رہ گئی ہوگی وہ بھی دور ہوجائے گی اور پاکستان پہلے سے بھی زیادہ اس دوستی کو آگے لے کر بڑھے گا۔
وزیرریلوے نے کہاکہ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے ،عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب تک وہ کھڑے ہیں عثمان بزدار کےلئے سب ٹھیک ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ شہبازشریف اور حمزہ کے کیسز سنجیدہ نوعیت کے ہیں ،ن لیگ نے پورے پاکستان سے پتھراﺅ گروپ اکٹھا کیا،مریم نواز نے 200 ایکڑزمین سے متعلق جواب نہیں دیاگیا بس پتھراﺅ کیا،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو یہاں تک پہنچانے والی مریم نواز ہیں ،پیشی پر ایسے جاتے ہیں جیسے قلعہ فتح کرنے جا رہے ہیں ۔
شیخ رشید نے کہاکہ یہ سمجھتے ہیں مولانا فضل الرحمن کو استعمال کرلیں گے ،مولانا فضل الرحمان جاگتے رہنا پچھلی بار بھی انہوں نے آپ کو استعمال کیا، ان کاایک ہی مطالبہ ہے ہماری جان کیسوں سے چھڑائی جائے،
وزیر ریلوے نے کہاکہ مریم نوازنے پتھروں والا جلوس نکالا،فضل الرحمان کی اسمبلیوں سے استعفے دینے والی ڈیمانڈیہ پوری نہیں کریں گے ،وفاقی وزیر نے کہاکہ کعبہ مدینہ ہماراہے کوئی دراڑ ہیں ہے ،مریم نواز کا بیانیہ اتنے دن کیا فریزر میں لگاہواتھا؟،پتھروں کی ویگنیں میں نے نہیں سارے لاہور نے دکھائی ہیں ،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی سیاست وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے ،یہ وہ لوگ ہیں جو 65 لوگ ادھر کھڑے ہوتے ہیں ،ووٹ ڈالنے جاتے ہیں تو15 رہ جاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز میں اتنا بڑا کام ہوگا کہ اپوزیشن کو سانپ سونگھ جائے گا۔عمران خان پانچ سال پورے کریں گے
عمران خان کو اس اپوزیشن کے ہاتھوں زچ ہوتے نہیں دیکھ رہا ،اپوزیشن عمران خان کے ہاتھوں زچ ہو رہی ہے ،اپوزیش کیلئے لوگ نہیں نکلیں گے ۔شیخ رشید نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں متوقع کمی بڑی خبر ہے ،عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاﺅن کو دنیا نے مثالی قراردیا۔