چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک انٹرن شپ کااعلان کردیا

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک انٹرن شپ کااعلان کردیا
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک انٹرن شپ کااعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک انٹرن شپ کااعلان کردیا۔
چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ نوجوان 3 ماہ کی انٹرن شپ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ،سی پیک انٹرن شپ پروگرام کی لانچنگ پر خوشی ہے ،یہ مکمل طورپر قومی منصوبہ اورنمو میں اضافہ کا باعث ہے ۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے ،60 فیصد نوجوان آبادی ملک کی ترقی کا پیشہ خیمہ ہے ،چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہاکہ علاقائی معیشتوں کے مقابلہ میں بھرپورپیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ،نوجوانوں کو اختیارات سونپ کر نوجوان قیادت کو ترقی دی جا رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو3 ماہ کی مخصوصی انٹرن شپ کی پیشکش کررہے ہیں ،انٹرن شپ پروگرام میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں ۔