جعلی کاﺅنٹس کیس،آصف زرداری سمیت 13 ملزموں کی چارج شیٹ جاری 

جعلی کاﺅنٹس کیس،آصف زرداری سمیت 13 ملزموں کی چارج شیٹ جاری 
جعلی کاﺅنٹس کیس،آصف زرداری سمیت 13 ملزموں کی چارج شیٹ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی کاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری سمیت 13 ملزموں کی چارج شیٹ جاری کردی گئی ،احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کردی،
چارج شیٹ میں کہاہے کہ آصف زرداری نے یونس قدوائی اوراقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینوں بنائی ،آصف زرداری نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بینک سے قرض کا منصوبہ بنایا،سابق صدر نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاﺅنٹ میں منتقل کی ۔
چارج شیٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ ڈیڑھ ارب کی رقم کی کرائم پروسیڈ چھپانے کیلئے جعلی اکاﺅنٹس میں گھمائی گئی ،سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ تمام الزامات کو سمجھ چکا ہوں ،مستردکرکے اپنا مکمل دفاع کروں گا۔