سوات اور چارسدہ میں کھلنے والے 35 سکول سیل، عملہ گرفتار

سوات اور چارسدہ میں کھلنے والے 35 سکول سیل، عملہ گرفتار
سوات اور چارسدہ میں کھلنے والے 35 سکول سیل، عملہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (ویب ڈیسک) سوات اور چارسدہ میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشنز نے حکومتی احکامات نظر انداز کرتے ہوئے تعلیمی ادارے کھول دیے۔ سوات اور چارسدہ میں نجی تعلیمی ادارے کھولے گئے تاہم پہلے دن طلبہ کی حاضری معمول سے بہت کم رہی۔ 
جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے بتایا کہ تحصیل کبل، بابو زئی اور خوازہ خیلہ میں کھلنے والے سکولوں کے خلاف پولیس ایکشن ہوا ہے، عملے کو گرفتار کرکے 35 سکول سیل کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 ستمبر سے پہلے کھلنے والے سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے بھی والدین سے کہا ہے کہ وہ 15 ستمبر سے پہلے بچوں کو سکول نہ بھیجیں۔