کراچی :پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس،وزیرہوابازی غلام سرور و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

کراچی :پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس،وزیرہوابازی غلام سرور و دیگر کیخلاف مقدمہ ...
کراچی :پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس،وزیرہوابازی غلام سرور و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹی کورٹ نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں وزیرہوابازی غلام سرور و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مستردکردی۔
کراچی سٹی کورٹ میں کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کی وزیر ہوابازی غلام سرور و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی سماعت ہوئی، درخواست قادر خان مندوخیل و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی ،تین ججز نے درخواست کی سماعت سے انکار کردیاتھا۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ 22مئی کو لاہور سے کراچی آنیوالا پی آئی اے کا طیارہ کرپشن ہو گیاتھا،طیارہ حادثے میں 97 مسافرجاں بحق اور2 مسافر زندہ بچ سکے ،درخواست میں کہاگیاہے کہ طیارے کوفلائٹ سے پہلے اچھی چرح چیک نہیں کیاگیا،حادثے کی ذمہ داری وزیرہوا بازی غلام سرور خان و دیگر پر عائد ہوتی ہے۔
عدالت نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں وزیرہوابازی غلام سرور و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مستردکردی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ طیارہ حادثہ کیس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہورہی ہیں ،اس سٹیج پر کسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم نہیں دے سکتے ۔