پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے: پی ٹی آئی دبئی

پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے: پی ٹی آئی دبئی
پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے: پی ٹی آئی دبئی

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان تحریک انصاف دبئی نے 14 اگست کے حوالے سے پاکستان کا 73 واں یوم آزادی دبئی کے ایک ہوٹل میں منایا جس میں امارات بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں آصف کلیم، صبیحہ سیف، راحیلہ ظہیر، یاسمین کنول چودھری، کلیم اللہ بخاری اور عزیز اللہ کے علاوہ بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر یوم آزادی کا کیک پر جوش تالیوں کی آواز میں کاٹا گیا، ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی اور قومی نغمے گائے گئے۔ تقریب کے دوران متذکرہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان بہت محنت اور لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے جبکہ حصول پاکستان کے لیے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کلیدہ کردار ادا کیا۔ ہمیں اس خطہ ارض کی ہر صورت حفاظت کرنی ہے لہٰذا ہر پاکستانی اپنے حصے کا فرض ادا کرتے ہوئے قیام پاکستان کے مقاصد کو یاد رکھے ، اس کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے اور ہر دم اس کی حفاظت کرے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -