وطن کی سلامتی و بقاء کےلیےمعصوم بچے بھی میدان میں آگئے
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) الخدمت فاؤنڈیشن عمرکوٹ کےتحت مصوم بچوں نے شاندار طور پر جشن آزادی کی چھوٹی سی تقریب منعقد کی اور معصوم پھولوں کی جانب سے خوبصورت کیک بھی کاٹا گیا ، بچوں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی سلامتی و بقاء کےلیے وہ بھی ہر قربانی کےلیے تیار ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر خالد صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ خالد صدیقی نےکہاکہ الحمدللہ پاکستان عالم اسلام کا واحد ایٹمی ملک ہے ، الخدمت کی جاری سرگرمیوں کےحوالے سے انکا کہناتھاکہ الخدمت فاؤنڈیشن عمرکوٹ اپنے وسائل کے اندر غریب لوگوں کو صحت ، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں ، اس کےساتھ ساتھ الخدمت فائونڈیشن مشکل حالات قدرتی آفات کےوقت غریب نادار مستحق ضرورت مندوں کو کھانے پینے کی اشیاء سردیوں میں گرم کپڑے وغیرہ بلاامتیاز فراہم کرتی ہے ۔
الخدمت فاؤنڈیشن عمرکوٹ کے کوآرڈینیٹر خالد صدیقی نےبتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بےسہارا یتیم بچوں کی تعلیم وغیرہ کے اخراجات بھی برداشت کرتی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے روح رواں شاہد قریشی نےبھی خطاب کیا ، الخدمت پاکستان کےجاری پروگرام پرروشنی ڈالی، جشن آزادی کی اس مختصر تقریب میں شریک مصوم بچوں کا کہنا تھا کہ وہ جشن آزادی منا کر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں ، ان مصوم پھولوں کا عزم تھا کہ وطن عزیز کی سلامتی کےلیے اپنے بڑوں کےساتھ وہ بھی ہرقسم کی قربانی کےلیے تیار ہے آخر میں پاکستان کے 73 سال مکمل ہونے کی خوشی میں خوبصورت کیک بھی کاٹا گیا ، پروگرام کےآخر میں بچوں کے پرجوش نعروں سے کشمیر بنےگا پاکستان ،پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا۔