لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے کہاہے کہ مارکیٹس شاپنگ مالز میں کورونا کے ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا،اصولوں پر عملدرآمد نہ ہواتو کورونا کادوسرافیز پنجاب میں آسکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس ایک بار پھر پھیلنے کاخطرہ ہے،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے ڈی سی او اور آر پی او کو خط تحریر کیا ہے،خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ مارکیٹس اورشاپنگ مالز میں کورونا کے ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا،کورونا اصولوں پرعمل نہ ہواتو بڑی تعداد میں کورونا کیسز آسکتے ہیں،اصولوں پر عملدرآمد نہ ہواتو کورونا کادوسرافیز پنجاب میں آسکتا ہے،خط میں کہاگیاہے کہ پبلک مقامات پر چہرے کوڈھانپنے اوراصولوں کی پابندی کویقینی بنایاجائے۔