مسئلہ کشمیر سے متعلق سفارتکاری میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاہے کہ بھارتی جبر کو اجاگر کرنے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کاکردار اہم ،ثقافت کشمیریوں پر مظالم کو اجاگر کرنے کااہم ذریعہ ہے،ہمیں مسئلہ کشمیر سے متعلق سفارتکاری میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیرشیریں مزاری نے کہاکہ کشمیریو ں کی جدوجہد انصاف پر مبنی ہے،بھارتی قابض افواج خواتین کی بے حرمتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہیں ،بھارتی جبر کو اجاگر کرنے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کاکردار اہم ،ثقافت کشمیریوں پر مظالم کو اجاگر کرنے کااہم ذریعہ ہے،وفاقی وزیر نے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کےلئے آرٹ اور کلچر کا فورم بھی اپناناہوگا۔