جامعہ پنجاب نے اساتذہ کو یونیورسٹی آنے سے روک دیا

جامعہ پنجاب نے اساتذہ کو یونیورسٹی آنے سے روک دیا
جامعہ پنجاب نے اساتذہ کو یونیورسٹی آنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں واقع شہر کی مشہور پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ کو یونیورسٹی آنے سے روک دیا،اساتذہ گھروں میں بیٹھ کر طلباءکو آن لائن پڑھانے کے پاپند ہوں گے۔
سٹی 42 کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے اساتذہ کو یونیورسٹی آنے سے روک دیا، کورونا کے خطرہ کے پیش نظر اساتذہ گھروں میں بیٹھ کر طلباءکو آن لائن کلاسز پڑھانے کے پاپند ہوں گے، رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان کا کہناتھا کہ حکومتی ہدایات موصول ہونے پر ایسا کیا جارہا ہے جب تک اور احکامات نہیں ملتے تب تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔
 رجسٹرار ہائیر ایجوکیشن کا کہناتھا کہ اساتذہ اپنے شعبہ جات میں بیٹھ کر آن لائن کلاسز نہیں پڑھا سکتے، رجسٹرار شعبہ جات کے سربراہان صرف داخلوں کی تیاری کیلئے چند اساتذہ کو ڈیوٹی پر بلا سکتے ہیں، کمیشن اور حکومت کی جانب سے آئندہ ہدایات تک مذکورہ احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ہونے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 747 نئے کیس رپورٹ ہوئے،کورونا سے مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں،اب تک صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65ہزار 624 ہو گئی،ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 47 تک جا پہنچی ہے،ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار 261ہو گئی ہے۔