انگلش ٹیم کا دورہ بھارت، سری لنکا نے بی سی سی آئی کو بڑی پیشکش کر دی

انگلش ٹیم کا دورہ بھارت، سری لنکا نے بی سی سی آئی کو بڑی پیشکش کر دی
انگلش ٹیم کا دورہ بھارت، سری لنکا نے بی سی سی آئی کو بڑی پیشکش کر دی

  

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھارت کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کی میزبانی کرنے کی پیشکش کر دی ہے جس دوران پانچ میچز کھیلے جانے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے میں مصروف انگلش ٹیم نے اگلے سال بھارت کا دورہ کرنا ہے جس دوران پانچ ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں تاہم عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے انگلش ٹیم بھارت میں کھیلنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی۔

اس معاملے کو پیش نظر رکھتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بو رڈ نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے رابطہ کر کے انہیں یہ سیریز سری لنکا میں کھیلنے کی دعوت دی ہے تاہم بی سی سی آئی کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ 

واضح رہے کہ امریکہ اور برازیل کے بعد بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، سری لنکن بورڈ نے اس سے پہلے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میچز کی میزبانی بھی کرنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا جسے بھارتی بورڈ نے پورا نہیں کیا۔

مزید :

کھیل -