وزیراعلیٰ پناہ گاہوں کے انتظامات سے مایوس، نیا فیصلہ کرلیا

وزیراعلیٰ پناہ گاہوں کے انتظامات سے مایوس، نیا فیصلہ کرلیا
وزیراعلیٰ پناہ گاہوں کے انتظامات سے مایوس، نیا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)شہر میں بے سہارا لوگوں کے لئے بنائی جانے والی پناہ گاہوں کے بارے پنجاب حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کیا،اب پناہ گاہوں کے انتظام چلانے کے لئے بھی اتھارٹی بنائی جائے گی،پنجاب حکومت نے پناہ گاہ اتھارٹی بنانے کی تجویز تیار کر لی۔
سٹی 42 کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بے سہارا افراد کو عارضی چھت کہ فراہمی کے لئے پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں جن کے انتظامات کی ذمہ داری متعلقہ ڈپٹی کمشنرز پر ہے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پناہ گاہوں کے حالیہ دوروں کے دوران انتظامات کے متعلق کوتاہیاں سامنے آئی تھیں جس پر وزیراعلی پنجاب نے پناہ گاہوں کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کمیٹی نے پناہ گاہ اتھارٹی بنانے کی تجویز تیار کر لی ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مزید عارضی پناہ گاہیں بنانے کی تجویزتیار کی گئی ہے، تجویز کے مطابق پناہ گاہوں کا تمام نظام،پناہ گاہوں میں مسافروں کی آمد اور ان کے کوائف کا ریکارڈ ڈیجیٹائز کیا جائے، کمیٹی مذکورہ تجاویز جلد وزیراعلی کو پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اچانک پناہ گاہوں کا دورہ کیا تھا اس موقع پر پناگاہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پناگاہ کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی تھیں،رات گئے مزار داتا گنج بخشؒ کی قریبی پناہ گاہ میں اچانک پہنچے تھے۔
اس موقع پروزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ بے گھر افراد کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پناہ گاہ کا منصوبہ اپنی مثال آپ ہے۔ پناہ گاہوں میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیزپر عملدرآمد یقینی بنایاجائے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پناہ گاہو ں میں آنے والے مسافروں کی صحت اور سہولت کا خصوصی خیال رکھاجائے۔
پناہ گاہو ں میں آنے والے مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہیں ہونا چاہیے۔سڑکوں، فٹ پاتھوں او رپارکوں میں سونے والے بے گھر لوگوں کو پناہ گاہوں میں لایا جائے۔سڑکوں، فٹ پاتھوں اورپارکوں میں سونے والے مسافروں کو قیام وطعام کی سہولت مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہناتھا کہ حکومت بے گھر افراد کی دیکھ بھال کے فرض سے پہلو تہی نہیں کرے گی، پناہ گاہوں کے انتظامات کی ذاتی طور پر نگرا نی کروں گا اور وقتا ً فوقتاً دورے کرکے حالات کاجائزہ لوں گا۔