پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائر نے غلطی سے ایسی چیز پہن لی کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو اطلاع دینا پڑ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائر نے غلطی سے ایسی ...
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائر نے غلطی سے ایسی چیز پہن لی کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو اطلاع دینا پڑ گئی

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ کے دوران امپائر رچرڈ کیٹل برو نے غلطی سے سمارٹ واچ پہن لی اور پھر احساس ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رچرڈ کیٹل برو نے ساﺅتھمپٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلے سیشن کے کھیل کے دوران سمارٹ واچ پہنی ہوئی تھی اور جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو ناصرف سمارٹ واچ اتار دی بلکہ اینٹی کرپشن یونٹ کو اعتماد میں لینا بھی ضروری سمجھا جس نے انہیں ذمہ داری کا احساس تو ضرور دلایا لیکن ان کیخلاف کسی طرح کی بھی کارروائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ میں کرپشن کیلئے سخت اقدامات اٹھانے والی آئی سی سی کی جانب سے وضع کئے جانے والے قواعد کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دوران میچ فون، سمارٹ واچ اور رابطے کیلئے استعمال ہونے والی کسی چیز کا استعمال نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -