خاتون نے دن دیہاڑے بچے کو اغوا کرلیا، لیکن 3 گھنٹے بعد ہی کیسے پکڑی گئی؟

خاتون نے دن دیہاڑے بچے کو اغوا کرلیا، لیکن 3 گھنٹے بعد ہی کیسے پکڑی گئی؟
خاتون نے دن دیہاڑے بچے کو اغوا کرلیا، لیکن 3 گھنٹے بعد ہی کیسے پکڑی گئی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں اپنے دادا کے ساتھ پارک جانے والے بچے کو اغوا کرنے والی خاتون صرف 3 گھنٹے بعد ہی گرفتار ہوگئی۔

چین میں دو بھائی اپنے دادا کے ساتھ پارک گئے تھے، دادا نے چھوٹے بچے پر نظر رکھی ہوئی تھی جبکہ بڑا بچہ نظروں سے اوجھل ہوگیا اور تھوڑی دور سڑک پر چلا گیا۔

اسی دوران ایک خاتون آئی جس نے بچے کو تھوڑا سا بہلایا تو وہ اس کے پیچھے چلنے لگا، تھوڑی دور جا کر خاتون بس میں سوار ہوگئی۔

بچے کے والدین نے اس کی گمشدگی کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں مغوی بچے کو خاتون کے ساتھ دیکھا۔ 3 گھنٹے بعد خاتون 139 کلومیٹر دور اس گھر کے باہر موجود تھی جس میں بچے کو اغوا کرکے لایا گیا تھا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرالیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خاتون بچوں کی سمگلنگ میں ملوث ہوسکتی ہے، اس حوالے سے مزیر تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -