”فواد عالم کی ناکامی حیران و پریشان کر دینے والی ہے“
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دوسری اننگز میں بہتری کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگائے، اسی لئے پورا پاکستان ان کی کامیابی کیلئے دعا کررہا تھا، انہیں مشکل کنڈیشنز میں موقع دیا گیا مگر ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میں ناکامی حیران و پریشان کردینے والی تھی، پرستار چاہتے تھے کہ ان کو موقع ملے اور جب ایسا ہوا تو مڈل آرڈر بیٹسمین اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے، امید ہے کہ وہ دوسری اننگز میں بہتر کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے فواد عالم کو بھی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا جو 11 سال کے طوی عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں تاہم وہ 4 گیندیں کھیل کر بغیر کوئی سکور بنائے ہی پویلین لوٹ گئے جس پر ماہرین کرکٹ اور شائقین بھی خاصے مایوس ہوئے۔