سڑک پر پاکستان کا پرچم پڑا دیکھ کر ٹریفک وارڈن نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی سلیوٹ کریں گے

سڑک پر پاکستان کا پرچم پڑا دیکھ کر ٹریفک وارڈن نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ ...
سڑک پر پاکستان کا پرچم پڑا دیکھ کر ٹریفک وارڈن نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی سلیوٹ کریں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم آزادی کا جشن منانے کے نام پر ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ اپنے وطن کے جھنڈے کا احترام کتنا ضروری ہے، لوگ پہلے تو شوق میں بہت سے جھنڈے بنوالیتے ہیں لیکن پھر انہیں سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں جو انتہائی افسوسناک رویہ ہے لیکن ایک ٹریفک وارڈن نے ایسے لوگوں کو دکھادیا کہ اصل حب الوطنی کس چیز کا نام ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا پرچم سڑک کے بیچوں بیچ گرا ہوا ہے، اسی دوران ایک ٹریفک وارڈن کا وہاں سے گزر ہوا تو اس کی نظر سبز ہلالی پرچم پر پڑی۔

ٹریفک وارڈن نے اپنی موٹرسائیکل روک کر انتہائی رش میں سے گزرتے ہوئے سڑک پر پڑا پاکستان کا پرچم اٹھایا ، اسے صاف کیا اور پھر چوم کر آنکھوں کو لگایا اور جیب میں رکھ لیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے اس ٹریفک وارڈن کی حب الوطنی کو سلام پیش کیا جارہا ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر کسی لالچ کے حب الوطنی کے تحت یہ کام کرنے والے ٹریفک وارڈن کو انعام سے نوازا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -