سلپ کیچنگ میں پاکستان نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا، حیران کن خبر آ گئی

سلپ کیچنگ میں پاکستان نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا، حیران کن خبر آ گئی
سلپ کیچنگ میں پاکستان نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا، حیران کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے سلپ کیچنگ میں تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ ٹیم نے 2018ءکے اوائل سے اب تک 89 فیصد مواقع کارآمد بنائے۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے سلپ فیلڈرز میں بین سٹوکس، جو روٹ، ڈوم سبلی اور روری برنز شامل ہیں جن میں سے سٹوکس کو سب سے زیادہ قابل بھروسہ شمار کیا جاتا رہا لیکن رواں سیزن میں انہوں نے 4کیچز ڈراپ کئے ہیں اور اب وہ فیملی مسائل کی وجہ سے ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ سمیت تیسرے میچ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہیں۔ 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ میں روری برنز اور ڈوم سبلی نے کیچز چھوڑ کر عابد علی کو 2 چانسز دئیے، تسلسل کے ساتھ مواقع گنوانے والا انگلینڈ ٹاپ 10میں بھی شامل نہیں، حیران کن طور سلپ کیچنگ میں پاکستان کا ریکارڈ خاصہ بہتر ہوگیا۔

قومی ٹیم نے 2018ءکے اوائل سے اب تک 89فیصد کیچز لئے ہیں،نیوزی لینڈ 88 فیصد تناسب کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ 87فیصد کیچز لیتے کیساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ سری لنکا 82، بھارت 78، ویسٹ انڈیز 77، افغانستان 75، زمبابوے 75 اور آئرلینڈ 73 فیصد تناسب کے ساتھ ٹاپ 10میں شامل ہیں، انگلینڈ 73اور بنگلہ دیش 69فیصد کیچز کے ساتھ آخری 2 ٹیمیں ہیں۔

انگلینڈ کی سلپ فیلڈنگ کے حوالے سے بین سٹوکس پہلے ہی تنقید کی زد میں تھے،سابق ٹیسٹ کرکٹ مائیکل ایتھرٹن نے ایک خامی کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈرز کو بہت قریب کھڑے کرنے کا نقصان ہے، وہ دوسرے کی جانب آنے والے کیچ کی کوشش میں غلطی کربیٹھتے ہیں۔

مزید :

کھیل -