پشاور اے پی ایس میں ’مردہ بن ‘ کر بچ جانے والے بچے کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، بالآخر محنت رنگ لائی

پشاور اے پی ایس میں ’مردہ بن ‘ کر بچ جانے والے بچے کو سب سے بڑی خوشخبری مل ...
پشاور اے پی ایس میں ’مردہ بن ‘ کر بچ جانے والے بچے کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، بالآخر محنت رنگ لائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں جب بے رحم درندوں نے 150بچوں اور اساتذہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، ایسے میں مرجانے کا ڈرامہ کرکے زندہ بچ جانے والے طالب علم احمد نواز کی محنت بالآخر رنگ لے آئی اور اسے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق طالبان کے اس سفاکانہ حملے میں احمد نواز شدید زخمی ہو گیا تھا اور اسے صحت یاب ہونے میں طویل وقت لگا۔ 
اس قتل و غارت گری میں نواز کا 13سالہ بھائی حارث بھی شہید ہو گیا تھا۔ احمد نواز نے اپنے ٹیچرز کو طالبان کے ہاتھوں زندہ جلائے جاتے دیکھا۔ اسے دیگر زخمیوں کے ساتھ پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور بعد ازاں علاج کے لیے برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اب اسے آکسفورڈ یونیورسٹی میں جگہ مل گئی ہے۔ 19سالہ احمد نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اس نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہوتی ہے اور اس معتبر ادارے میں تعلیم پانے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کر رہا ہوتا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ احمد نواز نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”آج مجھے یہ شیئر کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ مجھے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے۔ جہاں چاہ ہوتی ہے، وہاں راہ ہوتی ہے۔“