وزیر اعظم عمران خان بھی ماضی کے حکمرانوں کی طرح ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر وقت پورا کر سکتے ہیں لیکن۔۔۔ہمایوں اختر خان نے حیران کن دعویٰ کردیا

وزیر اعظم عمران خان بھی ماضی کے حکمرانوں کی طرح ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر عمل پیرا ...
وزیر اعظم عمران خان بھی ماضی کے حکمرانوں کی طرح ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر وقت پورا کر سکتے ہیں لیکن۔۔۔ہمایوں اختر خان نے حیران کن دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھی ماضی کےحکمرانوں کی طرح ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پرعمل پیرا ہو کر وقت پورا کرسکتےہیں لیکن اس کےبرعکس تحریک انصاف کی حکومت اداروں میں اصلاحات لارہی ہے،موجودہ حکومت نے خارجہ پالیسی میں توازن رکھا ہوا ہے،اس لئے کسی ملک سے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہیں کی جانی چاہئیں،وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے بہترین مفاد میں اپنی سیاست کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر معمولی فیصلے کئے،کئی دہائیوں کے بگاڑ کودرست کرنے کیلئے تھوڑا وقت درکار ہے،حکومت معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

اپنی رہائشگاہ پر اوور سیز پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کا ملک کی معیشت کو چلانے اور ترقی میں کلیدی کردار ہے جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا، حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور انہیں ہر سطح پر عزت و احترام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راوی ریور پراجیکٹ اوور سیز پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے،حکومت بیرون ممالک اپنے پاکستانی بھائیوں سے بڑی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہے۔ ہمایوں اخترخان نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی ماضی کے حکمرانوں کی طرح ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر وقت پورا کر سکتے ہیں لیکن اس کے برعکس تحریک انصاف کی حکومت اداروں میں اصلاحات لارہی ہے، ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادیں میسر آ سکیں، کرپشن اور چور بازاری کا راستہ رکے اور ہر کوئی قانون کے سامنے جوابدہ ہو۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ انشااللہ وزیر اعظم عمران خان اپنے عزم سے ملک اور عوام کی تقدیر بدلیں گے اور پانچ سال بعد جب عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سر خرو ہوں گے۔