جڑواں بہنوں کی جڑواں بھائیوں سے شادی اور پھر ایک ہی وقت میں حاملہ بھی ہوگئیں، ان کی حیران کن زندگی جانئے

جڑواں بہنوں کی جڑواں بھائیوں سے شادی اور پھر ایک ہی وقت میں حاملہ بھی ہوگئیں، ...
جڑواں بہنوں کی جڑواں بھائیوں سے شادی اور پھر ایک ہی وقت میں حاملہ بھی ہوگئیں، ان کی حیران کن زندگی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی 33سالہ جڑواں بہنیں اس وقت میڈیا کی زینت بنیں جب انہوں نے دو جڑواں ہم شکل بھائیوں کے ساتھ ایک ہی تقریب میں شادی کی۔ اب یہ دونوں بہنیں ایک بار پھر خبروں میں ہیں کیونکہ دونوں ایک ہی وقت میں حاملہ بھی ہو گئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے جینیاتی طور پر بہن بھائی ہوں گے۔ میل آن لائن کے مطابق برٹنی ڈیانی اور بریانا ڈیانی نامی ان بہنوں نے اگست 2018ءمیں امریکی ریاست اوہائیو میں 35سالہ جوش اور جیرمی سلیئرز کے ساتھ شادی کی تھی۔
 شادی میں دونوں بھائیوں نے ایک ہی طرح کی انگوٹھیاں دونوں بہنوں کو پہنائی تھیں۔ یہ دونوں بہنیں اور دونوں بھائی باہم اتنے ہم شکل ہیں کہ بسااوقات گھر والے بھی دھوکا کھا جاتے ہیں۔ شادی کے بعد سے دونوں جوڑے ایک ہی گھر میں رہ رہے ہیں۔اکثر یہ چاروں کپڑے بھی میچنگ پہنتے ہیں۔ یہ لوگ 2017ءمیں جڑواں لوگوں کے ایک فیسٹیول میں ملے تھے اور جلد ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو کر 2018ءمیں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ برٹنی اور بریانا کا کہنا ہے کہ ”ماں بننے کا احساس ہی ہمارے لیے بے پناہ خوشی کا سبب ہے۔ ہم اپنے بچوں کی پرورش بھی اکٹھے ہی کریں گے اور اسی طرح اکٹھے رہیں گے جس طرح اب تک رہتے آ رہے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -