سائنسدانوں نے موٹے افراد کو جلدی موت سے بچاﺅ کا نسخہ بتادیا

سائنسدانوں نے موٹے افراد کو جلدی موت سے بچاﺅ کا نسخہ بتادیا
سائنسدانوں نے موٹے افراد کو جلدی موت سے بچاﺅ کا نسخہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا زہرقاتل ہے جس کے شکار لوگوں کی قبل از موت ہونے کا خطرہ کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔ تاہم اب سائنسدانوں نے موٹے افراد کو جلدی موت سے بچنے کا ایک طریقہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق بوسٹن یونیورسٹی سکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اوائل عمری میں موٹاپے کا شکار ہونا بھی قبل از وقت موت کے حوالے سے خطرناک ہے تاہم ادھیڑ عمری اور بڑھاپے میں موٹاپے کا شکار ہونا سب سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔چنانچہ لوگوں کو 40سال کی عمر تک پہنچ کر اپنے موٹاپے پر قابو پا لینا چاہیے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اینڈریو سٹوکس کا کہنا تھا کہ ”موٹاپے کے شکار جو لوگ 40سال کی عمر کو پہنچ کر موٹاپے پر قابو پا لیتے ہیں ان میں قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ 54فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ جو لوگ درمیانی عمر کے بعد جا کر وزن کم کرتے ہیں، ان کی قبل از وقت موت ہونے کے امکان میں کوئی کمی نہیں آتی۔ چنانچہ اس مقصد کے لیے 40سال کی عمر ایک حد ہے جس سے پہلے پہلے وزن میں کمی کر لینی چاہیے۔ “

مزید :

تعلیم و صحت -