شرمناک ویڈیوز بھیجنے والے اجنبی مرد کو خاتون نے ’پیار‘ سے گھر بلا لیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ جان کر ہر مرد ایسے کام سے توبہ کر لے

شرمناک ویڈیوز بھیجنے والے اجنبی مرد کو خاتون نے ’پیار‘ سے گھر بلا لیا، لیکن ...
شرمناک ویڈیوز بھیجنے والے اجنبی مرد کو خاتون نے ’پیار‘ سے گھر بلا لیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ جان کر ہر مرد ایسے کام سے توبہ کر لے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک لڑکی کو کوئی اجنبی مرد واٹس ایپ پر فحش ویڈیوز بھیجتا تھا۔ تنگ آ کر لڑکی نے پیار کا ڈرامہ کیا اور اس شخص کو گھر بلا لیا۔ پھر کیا ہوا؟ سن کر کوئی بھی آدمی ایسی حرکت کرتے دس بار سوچے گا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 29سالہ لڑکی کانام وملاراج ہے جس کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی سے ہے، اسے کافی عرصے سے فون پر قابل اعتراض ویڈیوز اور پیغامات موصول ہو رہے تھے۔ وملا راج طلاق یافتہ تھی اور اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔ 
بالآخر اس آدمی سے تنگ آ کروملا نے اسے پکڑنے کی منصوبہ بندی کی اور پیار سے اسے اپنے گھر بلا لیا۔ اس نے اپنے گھر والوں کو بھی اپنے ساتھ ملایا اور جب وہ آدمی اس کے جھانسے میں آ کر گھر آ دھمکا تو پورے خاندان نے اسے دبوچ کر اس کی ٹھکائی کر ڈالی اور پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وملا کی فیملی کا کہنا ہے کہ اس آدمی کو وملا کا فون نمبر اس کے سابق شوہر نے دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ وملا کے سابق شوہر کو بھی شامل تفتیش کرے گی۔