وہ فحش اداکارہ جس نے امریکہ کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ 

وہ فحش اداکارہ جس نے امریکہ کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا، لیکن پھر کیا ...
وہ فحش اداکارہ جس نے امریکہ کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ 

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی صدارتی دوڑ کا ذکر آئے تو صدر ڈونلڈٹرمپ اور ان کے سب سے بڑے حریف جوبائیڈن ہی کا نام لیا جاتا ہے تاہم اس دوڑ ایک فحش فلموں کی اداکارہ بھی شامل رہ چکی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام چیری ڈی وائل ہے۔ اس نے اپنے منشور میں چرس کے متعلق قانون سازی، مفت یونیورسٹی ٹیوشن اور گن کنٹرول سمیت کئی وعدے کیے اور ڈونلڈٹرمپ کے خلاف کھل کر بولتی رہیں، تاہم بالآخر انہیں صدارت کی اس دوڑ سے الگ ہونا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق چیری نے اپنے نائب صدر کے طور پر معروف گلوکار کولیو کو بھی منتخب کر لیا تھا لیکن پھر انہیں اپنی انتخابی مہم ختم کرکے برنی سینڈرز کی حمایت کرنی پڑ گئی۔ اپنی مہم ختم کرنے کے بعد چیری نے واشنگٹن ایگزامینر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”جب میں نے مہم شروع کی تھی اور مہم جس طرح رفتار پکڑ رہی تھی، مجھے واقعی امید تھی کہ میں جیت سکتی ہوں۔ تاہم حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔ بہرحال میں پھر کوشش کروں گی۔“واضح رہے کہ چیری کا اصل نام کیرولین پاپارازی ہے۔ تاہم وہ فحش فلم انڈسٹری میں چیری ڈی وائل کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -