کورونا وائرس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی یوم آزادی پر پھر سامنے آگئیں

کورونا وائرس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی پاکستانی ڈیزائنر ماریہ ...
کورونا وائرس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی یوم آزادی پر پھر سامنے آگئیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماریہ بی یوں بھی پاکستانی فیشن انڈسٹری کا معروف نام ہیں تاہم حالیہ دنوں میں ان کے ملازم کو کورونا وائرس لاحق ہوا، تاہم ماریہ بی نے اس معاملے کو حکام سے چھپایا اور ملازم کو اس کے آبائی علاقے وہاڑی بھیج دیا۔ بعد ازاں پولیس نے ماریہ بی کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا اور اس ملازم کو بھی وہاڑی سے پکڑ کر لاہور لایا گیا۔ اس واقعے پر ماریہ بی کا نام کئی دن تک سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا رہا۔ اب پاکستان کے یوم آزادی کے ہنگام ماریہ بھی ایک بار پھرسامنے آ گئی ہیں اور بچوں کے لیے ایک مقابلے کا انعقاد کر ڈالا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ماریہ بی نے اس مقابلے میں بچوں کو تخلیقی صلاحیتیں دکھانے کا ایک موقع فراہم کیا۔ گزشتہ روز منعقد ہونے والے اس مقابلے میں بچوں کو تصاویر اور ویڈیوز بنانی تھیں اور ماریہ بی کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر انہیں بھیجنی تھیں۔ 

ماریہ بی نے ان میں سے 10خوش قسمت بچوں کو منتخب کرکے ان کے ناموں کا اعلان کرنا تھاان کی تصاویر یا ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرنی تھیں اور ان فاتح بچوں کو ایک گفٹ باکس ملنا تھا۔ اس مقابلے میں شرکت کے لیے 14اگست تک اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھجوانے کا وقت طے تھا، جو اب ختم ہو چکا ہے اور لوگوں کی نظریں ماریہ بی کی طرف ہیں کہ اس مقابلے کے کیا نتائج نکلتے ہیں اور کون کون فاتح قرار پاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس مقابلے میں شرکت کے لیے عمر کی حد 4سے 14سال تک رکھی گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -