”آئی پی ایل میں صرف بابراعظم کی کمی ہے“ معتبر سابق کھلاڑی نے بھارتیوں کو ’چھیڑ‘ دیا

”آئی پی ایل میں صرف بابراعظم کی کمی ہے“ معتبر سابق کھلاڑی نے بھارتیوں کو ...
”آئی پی ایل میں صرف بابراعظم کی کمی ہے“ معتبر سابق کھلاڑی نے بھارتیوں کو ’چھیڑ‘ دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ بابراعظم کے بغیر دور حاضر کے شاندار بلے بازوں کی فہرست مکمل نہیں، انہیں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ہونا چاہئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں انگلش ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی سیاست میں نہیں پڑنا چاہتا لیکن باصلاحیت نوجوان بیٹسمین کو آئی پی ایل میں کھیلتا نظر آنا چاہیے۔ 

ناصر حسین کا کہنا تھا کمہ دور حاضر کے شاندار4 بیٹسمینوں کی فہرست میں ویرات کوہلی،سٹیوسمتھ، کین ولیم سن اور جو روٹ کو شامل کیا جاتا ہے، لیکن میرے خیال میں یہ شاندار5 ہونا چاہے اور بابر اعظم کے بغیر یہ فہرست مکمل نہیں۔ 

واضح رہے کہ ناصر حسین ہمیشہ سے ہی بابر اعظم کے مداح رہے ہیں جبکہ دنیا بھر کے تقریباً تمام ہی نامور کھلاڑی بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہیں اور انہیں مستقبل کا عظیم بلے باز قرار دے رہے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -