متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر ایرانی صدر کا دبنگ بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی صدر حسن روحانی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اسرائیل سے معاہدے کو بہت بڑی غلطی اور فلسطینی کاز سے غداری قرار دے دیا، حسن روحانی نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو خطے میں قدم جمانے کا موقع نہیں دیا جائے۔اپنے خطاب میں صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اماراتی حکمراں سمجھتے ہیں کہ امریکا اسرائیل سے تعلقات بڑھا کر ان کی سیکیورٹی اور معیشت میں بہتری آئے گی تو اماراتی حکام کا یہ سمجھنا بالکل غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدہ امریکی صدر ٹرمپ کو ایک بار پھر صدارتی انتخاب جتوانے کے لیے کروایا گیا ہے۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں متحدہ عرب امارات کو اپنی غلطی کا احساس ہوگا اور وہ اسے ٹھیک کر کے اپنا راستہ بدلیں گے۔