اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ۔۔۔ علی امین گنڈاپور نے بھارت کو مرچیں لگا دیں

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ۔۔۔ علی امین ...
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ۔۔۔ علی امین گنڈاپور نے بھارت کو مرچیں لگا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا  ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی آواز دنیا کے تمام فورمز کے ذریعے موثر انداز سے اٹھا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بر سر اقتدار آتے ہی مسلہ کشمیر پر ایک ٹھوس موقف اپنایا، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی دنیا کو ایک مضبوط پیغام دیا کہ پاکستان کشمیریوں کا آخری سانس تک ساتھ دے گا، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت انسانی حقوق پامال کر رہا ہے جو پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔

اسلام آبادمیں مقبوضہ کشمیر کےعوام سےاظہاریکجہتی کےحوالےسےمنعقدہ تقریب سےخطاب  کرتےہوئےعلی امین گنڈاپور نےکہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت انسانی حقوق پامال کر رہا ہے جو پاکستان کے موقف کی تائید ہے،اس سے قبل مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انسانی حقوق کے ادارے خاموش تھے جو اب وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے جاگ گئے ہیں اور اب ہر سطح پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کی جا رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور وہ اپنے شہداکو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں،کشمیری پاکستان کے یوم آزادی پر جشن مناتے ہیں اور بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ مناتے ہیں اور یہ سب کچھ پوری دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ کشمیری کیا چاہتے ہیں؟۔انہوں نےکہاکہ کشمیریوں کاساتھ دیناہماراقومی فرض ہے،دنیا بھر کے تمام مسلمان اور انسان بھی مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں، وزیر اعظم نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا ہے اور پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ نریندر مودی ایک دہشتگرد اور انتہاپسند آر ایس ایس کے نظریات کا ترجمان ہے،پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی ،مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بہن بھائی بھی جلد ہی ہمارے ساتھ آزادی کاجشن منائیں گے۔