کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا:رضا ربانی

کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا:رضا ربانی
کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا:رضا ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کراچی سے متعلق بیان نئی بات نہیں ہے،کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی حکومت سندھ میں کبھی گورنر راج تو کبھی کراچی کو الگ کرنے کی بات کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہر روز 18 ویں ترمیم میں ردوبدل کی بات کرتی ہے۔ کراچی کے مسائل کا حل سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سندھ حکومت اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے پوراکرے گی۔ کراچی سندھ کاحصہ ہے اورہمیشہ رہے گا۔ اٹھارویں ترمیم اورون یونٹ پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔سینیٹر رضاربانی نے کہا اجلاس میں کہ توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی پیشی سےمتعلق مشاورت ہوئی۔ آصف زرداری نہیں چاہتے کہ نیب پیشی کے دوران کارکن اکٹھے ہوں۔ آصف زرداری نے پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کیا ہے، اب بھی کریں گے۔

مزید :

قومی -