روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک اٹلی میں عدالت نے اس مرغے کے مالک کو ہزاروں روپےکا جرمانہ کردیا جو صبح سویرے بانگ دیتا ہے۔
اتلی کے ٹاؤن کاسٹیراگا ویڈرادو میں مرغے کی صبح 4 بجے کی بانگ سے تنگ آئے شہری نے مرغے کے 83 سالہ مالک کے خلاف عدالت میں کیس کردیا۔ بزرگ شہری پڑوسیوں کی شکایت پر اپنا مرغا دوست کو دے آیا تھا لیکن اس کا دوست کسی کام سے شہر سے باہر گیا تو وہ مرغے کو واپس لے آیا۔
مرغے نے واپس آتے ہی بانگ دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا جس کی وجہ سے پڑوسی نے اس کے مالک کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے 83 سالہ بزرگ شہری کو پالتو جانوروں کو پڑوسیوں سے دور رکھنے کے قانون کی خلاف ورزی پر 166 یورو (33 ہزار روپے) کا جرمانہ کردیا۔ خیال رہے کہ اٹلی میں یہ قانون موجود ہے کہ پالتو جانوروں کو پڑوسیوں کے گھر سے کم از کم 32 فٹ 8 انچ دور رکھا جائے۔