سیرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست، شیلبی راجرز نے ڈبلیو ٹی اے ٹاپ سیڈ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

سیرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست، شیلبی راجرز نے ڈبلیو ٹی اے ٹاپ سیڈ ٹینس ٹورنامنٹ ...
سیرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست، شیلبی راجرز نے ڈبلیو ٹی اے ٹاپ سیڈ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ورلڈ ٹینس چیمپین سرینا ولیمز ہم وطن شیلبی راجرز کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد ڈبلیو ٹی اے ٹاپ سیڈ ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق شیلبی راجرز نے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ نوجوان کوکوگف بھی فائنل فور میں پہنچ گئی ہیں۔ امریکی ریاست کینٹکی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سابق ورلڈ چیمپین 23 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی سرینا ولیمز ہم وطن سیڈ نمبر 116 شیلبی راجرز سے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر کر ہوگئیں۔
پہلا سیٹ سرینا ولیمز نے 1-6 سے اپنے نام کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں شیلبی نے 4-6 سے جیت لیا اور پھر تیسرے سیٹ میں ٹائی بریکر پر 6-7 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں 16 سالہ امریکی پلیئر کوکوگف نے تیونس کی انس جابر کو 6-4، 4-6 اور 1-6 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنائی۔ 

مزید :

کھیل -