افتتاح کے دوسرے روز ہی بی آر ٹی منصوبے کی بس خراب ،مسافر گرمی میں خوار
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )افتتاح کے دوسرے روز ہی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کی بس خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قلعہ بالاحصار کے سامنے بی آر ٹی روٹ پربس خراب ہوگئی ہے۔
And the BRT bus broke down#بزم_شاعری pic.twitter.com/P4BUTiumEj
— Asif Ali Haider (@7AsifAli) August 15, 2020
ویڈیو میں ایک مسافر کہہ رہا ہے کہ منصوبے کے افتتاح کا آج دوسرا روز ہے اور بس خراب ہو گئی جس کے باعث مسافر تپتی دھوپ میں بس سے اتر کر پیدل جارہے ہیں۔دوسری جانب چیف ایگزیکٹوٹ رانس پشاور فیاض خان کا کہنا ہے کہ بالاحصارکے مقام پر بس پنکچر ہوئی تھی جسے وزنی کرین کی مدد سے چمکنی ڈپو منتقل کرکے اس کا ٹائر تبدیل کیا گیا۔
Results will start coming in 24 hours after the inauguration of BRT Peshawar. The quality of the project will be judged by the condition of the bus.@BushraPmln @MaizaHameed @RubinakhalidPPP pic.twitter.com/KE9BpSEuFT
— Peer Syed Shoukat Bukhari (@BukhariSyed_PPP) August 15, 2020