”میں بھی اس سفر میں آپ کیساتھ ہوں“ دھونی کیساتھ ہی ایک اور بھارتی کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

”میں بھی اس سفر میں آپ کیساتھ ہوں“ دھونی کیساتھ ہی ایک اور بھارتی کھلاڑی نے ...
”میں بھی اس سفر میں آپ کیساتھ ہوں“ دھونی کیساتھ ہی ایک اور بھارتی کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کیساتھ ہی بلے باز سریش رائنا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق رائنا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک تصویر کیساتھ اپنے پیغام میں لکھا ”آپ کیساتھ کھیلنا بہت ہی زبردست رہا، میں نے پورے وقار کیساتھ اور دل کی گہرائیوں سے اس سفر میں آپ کے ہمراہ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہت شکریہ بھارت، جے ہند!“

View this post on Instagram
It was nothing but lovely playing with you, @mahi7781 . With my heart full of pride, I choose to join you in this journey. Thank you India. Jai Hind! ????????

A post shared by Suresh Raina (@sureshraina3) on

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کیرئیر کے دوران بھرپور سپورٹ فراہم کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔ 

View this post on Instagram
Thanks a lot for ur love and support throughout.from 1929 hrs consider me as Retired

A post shared by M S Dhoni (@mahi7781) on

مہندرا سنگھ دھونی نے 350 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 10,733 رنز بنائے جبکہ ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 2007ءمیں ٹی 20 ورلڈکپ، 2011ءمیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ اور 2013ءمیں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیتی جبکہ آخری مرتبہ وہ آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف ان ایکشن نظر آئے جس میں بھارت کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان 2014ءمیں ہی کر دیا تھا ۔ 

مزید :

کھیل -