چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کے چاہنے والوں کو ناقابل یقین جھٹکا لگ گیا، تاریخ رقم ہو گئی

چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کے چاہنے والوں کو ناقابل یقین جھٹکا ...
چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کے چاہنے والوں کو ناقابل یقین جھٹکا لگ گیا، تاریخ رقم ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لزبن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوئیفا چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کے چاہنے والوں کو زوردار جھٹکا لگ گیا، جرمن کلب بائرن میونخ نے ایک یا دو گول نہیں پورے 8 گول داغ کر بارسلونا کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق لزبن میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بائرن میونخ فیورٹ بارسلونا کا سامنا کر رہی تھی جہاں مداحوں کی انتہائی فیورٹ بارسلونا کو بائرن میونخ نے ایسا زوردار جھٹکا دیا جو انہیں طویل عرصہ بھول نہیں سکے گا، 90 منٹ کے میچ میں بارسلونا کے خلاف بائرن میونخ نے 8 گول داغے، ایورن پیریزک، سرج گینبری، رابرٹ لوڈیسکی، تھامس مولر نے شروع میں ہی گول کرکے بارسلونا کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔
وقفے کے بعد سواریز نے گول سکور کرکے بارسلونا کو کچھ سہارا دیا لیکن اپنی ٹیم کو جیت کی راہ پر نہ لاسکے۔ بائرن کی جانب سے مولر اور فلپ کوٹینہو نے دو دو گول سکور کئے اور اپنی ٹیم کو 2-8 کی بڑی فتح دلا کر یوئیفا چیمپینز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

مزید :

کھیل -