”محمد رضوان نے بہت بہادری دکھائی اور۔۔۔“ رمیز راجہ نے بھی بالآخر تعریف کر دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے ہے کہ وہ ٹیم کو واپس ٹریک پر لائے۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ محمد رضوان نے بہادری کیساتھ انگلینڈ کے باﺅلنگ اٹیک کا مقابلہ کیا اور وہ پاکستان ٹیم کو واپس ٹریک پر لائے۔ رضوان نے تکنیکی طور پر اچھی بیٹنگ کی اور سنگلز نہ لے کر ٹیل اینڈرز کو بھی بچایا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن 9 وکٹ پر 223 رنز بنالئے ہیں محمد رضوان 60 اور نسیم شاہ 1 رن بنا کر ناٹ آﺅٹ ہیں اور آج بارش کے باعث کھیل ابھی تک شروع ہی نہیں ہو سکا ہے۔