لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، پولیس نے دولہا، دلہن اور باراتیوں کو گرفتار کرلیا

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، پولیس نے دولہا، دلہن اور باراتیوں کو گرفتار کرلیا
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، پولیس نے دولہا، دلہن اور باراتیوں کو گرفتار کرلیا

  

رباط (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی ملک موروکو میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرکے شادی کرنے والے دولہا ، دلہن اور باراتیوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

موروکو کے شمالی شہر تطوان میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ دولہے والے نہ صرف دھوم دھام سے بارات  لے کر گئے بلکہ بارات کو فوٹو گرافی کی غرض سے ایک تاریخی مقام پر بھی لے جایا گیا۔

دولہا دلہن کے فوٹو سیشن کے دوران پولیس  بھی پہنچ گئی اور نوبیاہتا جوڑے سمیت باراتیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا دلہن نے سادگی اور خاموشی کے ساتھ شادی کی تھی لیکن فوٹو گرافی کے شوق میں انہوں نے رشتے داروں کو بھی اکٹھا کرلیا جس کی وجہ سے کارروائی کرنا پڑی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -