ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو اب کیا کرنا چاہئے؟ انضمام الحق نے بتا دیا

ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو اب کیا کرنا چاہئے؟ انضمام الحق نے بتا دیا
ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو اب کیا کرنا چاہئے؟ انضمام الحق نے بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے کہا کہ ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمین سٹروکس کھیلنے سے ڈرتے رہے، زیادہ تر کے آﺅٹ دیکھیں تو بیٹ ٹانگوں کے پیچھے نظر آئے گا، دفاعی حکمت عملی کی وجہ سے سلپ میں کیچز ہورہے ہیں، میرا کرکٹرز اور مینجمنٹ کو مشورہ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں، دوسری صورت میں صرف بارش ہی شکست سے بچا سکے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی عزت بچانے کیلئے بارش اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے جس نے ابتدائی 2 روز کا کھیل متاثر تو کیا ہی، مگر اس کیساتھ ہی تیسرے روز کا کھیل شروع ہی نہیں ہو گا۔ 

مزید :

کھیل -