معروف ایئر لائن نے ایک ساتھ 50 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا

معروف ایئر لائن نے ایک ساتھ 50 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا
معروف ایئر لائن نے ایک ساتھ 50 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی ایئر انڈٰیا نے ایک ساتھ 50 پائلٹس کو نوکری سے فارغ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کے محکمہ پرسونل نے راتوں رات 50 پائلٹس کی نوکری چھین لی۔ ان پائلٹس کو سروس رولز کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرکے نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ 

علاوہ ازیں ایئر انڈیا کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے کیبن کریو ارکان کو بھی فارغ کردیا گیا ہے، ان ملازمین کے کنٹریکٹ ری نیو نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے وہ اپنی نوکریوں سے فارغ ہوئے۔ کنٹریکٹس ری نیو نہ ہونے کی وجہ سے فارغ ہونے والے کریو ممبرز کی تعداد 18 ہے۔

اس اچانک اقدام کے خلاف انڈین کمرشل پائلٹس ایسوسی ایشن سراپا احتجاج بن گئی۔ تنظیم کی جانب سے ایئر انڈیا کے صدر اور ایم ڈی کو خط لکھ کر پائلٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران قوم کی خدمت کرنے والوں کیلئے کمپنی کا یہ فیصلہ ایک بڑا دھچکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -