”محمد رضوان نے مشکل وقت میں اچھی اننگز کھیلی“ ناصر حسین بھی خاموش نہ رہ سکے
ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک مشکل وقت میں اچھی اننگز کھیلی ہے اور اپنی ٹیم کا ایک اچھا ٹوٹل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ناصر حسین نے کہا کہ رضوان جیسے کھلاڑی کیلئے اتنی مشکل پچ پر سکور کرنا واقعی معنی رکھتا ہے کیونکہ یہ ایک بہت مشکل پچ تھی جس پر تمام بڑے بلے باز نہیں چل سکے مگر انہوں نے نصف سنچری بنا کر اپنی دکھا دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو روٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 0 0 2 سے کم سکور پر آوٹ کرنے کا سنہری موقع ہاتھ سے گنوا دیا ہے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ جو روٹ کس حکمت عملی کے تحت محمد رضوان کو باﺅلنگ کروا رہے تھا کہ ان سے ایک کھلاڑی آﺅٹ نہیں ہو سکا، ناصر حسین نے جو روٹ سے پوچھا کہ محمد رضوان کی بیٹنگ کے دوران 5 کھلاڑی باﺅنڈری پر کیوں فیلڈنگ کر رہے تھے؟ کیا یہ کوئی ون ڈے میچ تھا۔
ناصر حسین نے مزید کہاجو روٹ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی کپتانی نہیں کی اور ناقص پلاننگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم 0 0 2 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی، حالانکہ اس کے پاس ایک بہترین موقع تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو 0 0 2 سکور سے نیچے او ٹکر سکتا تھا مگر افسوس ایسا نہیں ہو سکا ہے