گذشتہ سال نیب نے کتنے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے؟سالانہ رپورٹ میں حیران کن انکشاف

گذشتہ سال نیب نے کتنے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے؟سالانہ رپورٹ میں حیران ...
گذشتہ سال نیب نے کتنے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے؟سالانہ رپورٹ میں حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ سال 2019میں 261ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے، جن میں آصف زرداری، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال سمیت دیگر شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب  نے اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ کرپشن میں ملوث 1037شخصیات کے نام ای سی ایل میں شامل کئے۔سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سال 2019 میں 261 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے، نیب راولپنڈی کی سفارش پرسب سے زیادہ 72ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے۔ رپورٹ کے مطابق  نیب لاہور نے67، نیب کراچی نے33، نیب ملتان نے46، نیب سکھرنے33، نیب کے پی نے 6ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈلوائے۔ آصف زرداری، مریم نواز،شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، اکرم درانی، فریال تالپور، شرجیل میمن، حمزہ شہباز، مفتاح اسماعیل، آغا سراج،انور مجید،عبدالغنی مجید سمیت دیگر کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں۔سالانہ رپورٹ میں کہا گیا سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت 42افراد کے نام سال 2019میں ای سی ایل سے نکالے گئے۔