سندھ حکومت کو چھیڑا گیا تو ۔۔۔سینیٹر رحمان ملک نے بڑی وارننگ دے دی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سندھ حکومت ہی بہترپرفارم کررہی ہے، اسے چھیڑا گیا تو و وفاقی حکومت بھی بچ نہیں سکے گی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کےاجلاس کےبعدبلاول ہاؤس کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئےرحمان ملک نےکہاکہ ملک میں اس وقت دیگر صوبوں کے مقابے میں سندھ حکومت ہی بہترپرفارم کررہی ہے، اسے چھیڑا گیا تو پھر وفاقی حکومت بھی بچ نہیں سکے گی،وفاقی حکومت سندھ میں گورنر راج کاسوچےبھی مت،پیپلز پارٹی اس ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت اورسیاسی قوت ہے، پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔