وزیر اعظم کا پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،ایسا کام کردیا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی متحرک ہو جائیں گے

وزیر اعظم کا پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،ایسا کام ...
وزیر اعظم کا پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،ایسا کام کردیا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی متحرک ہو جائیں گے

  

جامشورو(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد   تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عامر کیانی وزیراعظم کے خصوصی کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی کے ہمراہ پانچ روزہ دورے پر سندھ پہنچ چکے ہیں اور پارٹی رہنماؤ سے ملاقاتیں بھی شروع کر دی ہیں ۔

تفصیلات  کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد  پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی وزیراعظم کے خصوصی کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی کے ہمراہ سندھ پہنچ گئے ہیں،سکھر اور جامشورہ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے عامر محمود کیانی اور  احمد خان نیازی کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا ۔اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہآج ہی دورہ سندھ شروع کیا، سندھ والوں کی والہانہ محبت اور استقبال کا بے حد مشکور ہوں، وزیراعظم عمران خان  کی طرف سے سندھ والوں کے لیے بہت سی خوشخبریاں لایا ہوں۔گھوٹکی میں عامر محمود کیانی نے سردار نادر اکمل لغاری کی  رہائش گاہ  پر پہنچے جہاں انہوں نےنادر اکمل لغاری کی صحتیابی کے حوالے سے دریافت کیا اور اہم پارٹی امور پر گفتگو کی۔ 

 پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عامر محمود کیانی سندھ کے 5 روزہ دورہ میں لاڑکانہ، حیدرآباد میں پارٹی ورکرز، عہدیداروں سے بھی ملیں گے جبکہ 17 اگست کوتحریک انصاف کا وفد کراچی پہنچے گا،کراچی میں سیکریٹری جنرل کابینہ اور کارکنان سے ملاقات کریں گے۔تحریک انصاف کے وفد کی وومن ونگ، لائیرز ونگ ودیگر فورمز کے عہدیداران سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، ملاقاتوں میں حلقوں کے مسائل اور انتظامی امور پر مشاورت ہوگی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -جامشورو -